شراکت داری کو مزید مضبوط اور گہرا کرنا چاہتے ہیں:14 اگست پر امریکہ کا پیغام

امریکہ نے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.
ایک بیان میں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 14 اگست کے موقع پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں اور کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے 76 سالہ تعلقات کو اچھی نظر سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہم اپنی شراکت داری کو مضبوط اور گہرا کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کے لیے ہماری حمایت مضبوط ہے اور ہماری شراکت داری کو آگے بڑھانے میں رہنمائی جاری رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نئے سال میں نئے تعاون کا آغاز کر رہے ہیں جیسا کہ پاکستان میں الیکشن کی تیاری چل رہی ہے اس سے پاکستان کی توانائی کو تحفظ اور امن کو فروغ ملے گا۔
14 اگست کے موقع پر جیسے کہ پاکستان کے بڑے بڑے حکمران پیغامات تو جاری کر رہے ہیں کہ پاکستان صحیح سمت میں جا رہا ہے۔ ویسے ہی امریکہ نے ایک خواہش کا اظہار کیا ہے۔ 72 سالوں میں انہوں نے خواہشات کے اظہار کیے ہیں لیکن پاکستان کے ساتھ مل کر کوئی بھی مشترکہ کاروبار نہیں کیا۔
لیکن اتنے مشکل حالات میں وہ خواہشات کا اظہار کر رہا ہے جو کہ مثبت بات ہے۔ لیکن اس کو بھی نظر آرہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت کوئی چیز موجود نہیں۔ جس سے وہ سرمایہ کاری کر سکے یا پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کر سکے کیونکہ پاکستان کے حالات اتنے کشیدہ ہو چکے ہیں کہ یہاں کے اپنے لوگ اپنے ملک سے تنگ ہیں۔ تو اس وقت امریکہ کیسے پاکستان میں مشترکہ کاروبار کر سکتا ہے۔ پاکستان کے حالات اب تب بھی اس وقت ہی بہتری کی طرف آ سکیں گے جب پاکستان میں ایک شفاف الیکشن ہوں گے۔اور عوام کے ووٹوں سے منتخب کیا ہوا نمائندہ پاکستان کا وزیراعظم بنے گا۔تب ہی پاکستان ترقی کی راہ میں گامزن ہو سکے گا ورنہ پاکستان 72 سالوں سے جیسے چلتا آ رہا ہے ویسے ہی چلتا رہے گا۔