چکن کے بغیر چکن بریانی پیش کرنے پر آدمی نے ریسٹورنٹ پر مقدمہ کر دیا۔

Image_Source: google
بنگلورو، انڈیا میں ایک غیر متوقع واقعے میں، ایک شخص نے صارف عدالت میں شکایت درج کرائی ہے جب ایک ریسٹورنٹ نے مبینہ طور پر اسے بغیر چکن کے چکن بریانی پیش کی تھی۔
کرشنپا اپریل 2023 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ ریستوراں گئے، چکن بریانی کا آرڈر دیا، اور اسے گھر لے گئے۔ تاہم پارسل کھولنے پر معلوم ہوا کہ بریانی کے چاول میں گوشت نہیں ہے۔
کرشنپا نے شکایت کے لیے ریسٹورنٹ سے رابطہ کیا، اور اگرچہ مالک نے چند منٹوں میں متبادل کا وعدہ کیا، لیکن دو گھنٹے بعد بھی نیا پارسل نہیں پہنچایا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ معاملہ صارف عدالت تک لے گیا۔