انڈیا کی سپریم کورٹ 11 دسمبر کو کشمیر کے حوالے سے اہم فیصلہ دے گی

انڈیا کی سپریم کورٹ 11 دسمبر (پیر) کو نئی دہلی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں براہ راست حکمرانی کے 2019 کے نفاذ کے خلاف درخواستوں کے ایک سیٹ پر اپنا فیصلہ سنائے گی، ٹائمز آف انڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا۔
2019 میں بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔
آرٹیکل 370 نے دفاع، خارجہ امور اور مواصلات کے معاملات کے علاوہ ریاست میں قانون نافذ کرنے کے بھارتی پارلیمنٹ کے اختیارات کو محدود کر دیا تھا۔