فلسطین نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کر دیا

Image_Source: google
اقوام متحدہ میں منظور جنگ بندی کی قرارداد کے بعد فلسطینی سفیر نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان نے ہماری بہترین وکالت کی ہے اور جنگ بندی کی قرارداد منظور کروانے میں پاکستان نے بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ فلسطین کے مندوب نے جنرل اسمبلی میں جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری پر کہا ہے کہ آج کا دن تاریخی دن ہے جس دن جنگ بندی کی قرارداد منظور ہوئی اور انہوں نے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں بہترین فلسطین کو پیش کیا اور ہماری بہترین وکالت کی جس کی بدولت قرارداد منظور ہوئی ہم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔