تازہ ترین:

چین میں خوفناک زلزلہ آگیا۔

earthquake in china

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر  کے مطابق، پیر اور منگل کی درمیانی شب شمال مغربی چین کے صوبہ گانسو میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

چین کی خبر ایجنسی نے کہا کہ زلزلے کا مرکز، 10 کلومیٹر کی گہرائی کے ساتھ، 35.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 102.79 ڈگری مشرقی طول بلد پر مانیٹر کیا گیا۔

متاثرہ کاؤنٹی گانسو اور چنگھائی صوبوں کے سنگم پر واقع ہے، جو صوبائی دارالحکومت لانژو سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ گانسو اور چنگھائی کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔