انڈیا میں ایک نیا وائرس سر اٹھانے لگا

کورونا JN1 کے نئے ذیلی قسم کی وجہ سے ہندوستان میں COVID-19 کے معاملات بڑھ رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 328 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ ریاست کیرالہ میں کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے نئے کیسز کی تعداد 2997 تک پہنچ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں حکام کو اس نئے ذیلی قسم کے لیے چوکس رہنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔