امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں سڑک پر برف جمع ہونے سے گاڑی چلانا مشکل ہو گیا ہے۔

امریکہ کی 9 ریاستوں میں شدید برف باری سے 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکا کی متعدد ریاستوں میں طاقتور برفانی طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔ کئی عمارتیں متاثر ہوئیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نو ریاستوں میں اب تک 43 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ہلاکتوں اور نقصانات کے علاوہ پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے جب کہ شدید سردی کے باعث متعدد اسکول اور دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔ نیشنل ویدر سروس نے اگلے ہفتے مزید برفباری کی وارننگ دی ہے۔
دارالحکومت واشنگٹن میں پہاڑوں سے گرنے والی برف نے وائٹ پاس ہائی وے کو بند کر دیا تاہم عملے نے ہائی وے کو کلیئر کر کے ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا۔
بفیلو، نیویارک سفید برف میں ڈھکا ہوا ہے۔ کئی مقامات پر چار روز میں پانچ فٹ برف پڑی، شکاگو میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ ٹینیسی میں برف باری کے باعث پھسلن سڑکوں کی وجہ سے گاڑیوں کو حادثات کا سامنا ہے۔
منجمد ہواؤں کے باعث دھواں اور دھند چھائی ہوئی ہے اور مشی گن میں جھیل کے کنارے برف نے ہر چیز کو منجمد کر دیا ہے۔