ایران نے اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے نیا میزائل تیار کرلیا۔

ایران نے اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے ڈرون میزائل تیار کر لیا ایرانی میڈیا کے مطابق اس ڈرون میزائل سے اسرائیل پر حملے میں اسانی پیدا ہوگی اور اس سے ایران کو اسرائیل کی جنگی جاہریت سے نمٹنے میں آسانی ملے گی۔
ایران نے اس ڈرون کا نام مجلس مجر 10 رکھا ہے اس ڈرون کی ابتدائی تقریب میں صدر ابراہیم وزیر دفاع اور ایران کے ارمی چیف نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران کو ناقابل تسخیر قلعہ بنا کر دم لیں گے۔
یہ ڈرون طیارہ جو کہ پائلٹ کے بغیر ہوگا اور اس کی مشابہت امریکہ کے ایم کیو نائن سے رکھی گئی ہے اس طیارے سے ایران کو اسرائیل پر حملہ کرنے میں اسانی پیدا ہوگی۔
یہ طیارہ سات ہزار کلومیٹر تک بغیر رکے سفر کر سکتا ہے اور تین ہزار میٹر کی بلندی پرواز کرتا ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ طیارہ اسرائیل تک بڑی آسانی سے پہنچ سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا نے منگل کے روز اس کا اڑتے ہوئے تصویر بھی شائع کی تھی جس میں اس ڈرون طیارے کو اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون طیارے سے ایرانی فوج اور مضبوط ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ ایران کے سابقہ ارمی چیف کو امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں مار دیا تھا اور اس کے بعد ایران کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کے سائنس دان کو بھی ڈرون اٹیک سے مار دیا گیا تھا جس کے بعد ایران نے اپنی دفاعی سسٹم کو مزید مضبوط کا ارادہ کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایران اپنا ایٹمی دفاعی سسٹم مزید مضبوط کر رہا ہے۔
ایران کے اس ڈرون طیارے کے اوپر لکھا ہے کہ پتھر کے زمانے میں سفر کرنے کے لیے تیار رہو یہ لفظ ابرھانی اور فارسی زبان میں لکھے ہوئے ہیں. ایران کا یہ ڈرون تیار ہے اسرائیل کی جوہری تنصیبات کو دیکھ رہا ہے ایرانی میڈیا کا دعوی۔