تازہ ترین:

ایران نے پاکستان کو سستی بجلی اور سستا تیل دینے کی پیشکش کر دی۔

iran offer pakistan for free electricity
Image_Source: facebook

پاکستان بھر میں بجلی اور تیل کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے عام ادمی کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مہنگائی کی شرح میں بھی بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اب سول نافرمانی جیسی تحریک شروع ہونے کو ہے اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو بجلی اور تیل سستے داموں میں دے سکتے ہیں تاکہ پاکستان اپنی ضروریات کے مطابق اپنی غریب عوام پر زیادہ بوجھ نہ ڈالے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان کو امریکی پابندیوں کی حدود میں رہ کر ہی تیل اور بجلی بیچ سکتا ہے تاہم اس کا فیصلہ پاکستانی حکومت نے کرنا ہے کہ وہ اپنی عوام کے لیے کیا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے بھی ایران اور پاکستان کے درمیان گیس پائپ لائن کا منصوبہ بنایا گیا تھا جو کہ بعد میں امریکی پابندیوں کی وجہ سے پایا تکمیل تک نہیں پہنچ سکا اگر وہ منصوبہ تکمیل تک پہنچ جاتا تو اج پاکستان کے حالات یکسر مختلف ہوتے.

ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کوئی بھی ملک تیار نہیں کر سکتا لیکن حال ہی میں چائنہ نے ایران سے کافی بڑی مالیت میں تیل خریدا ہے اور اس کے بعد ایران کا سعودی عرب کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کے بعد اب پتہ چلتا ہے کہ اس خطے میں امریکی اثر رسوخ کافی حد تک کم ہو گیا ہے جس کی بڑی وجہ امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن کی انتظامی معاملات پر ہے سعودی عرب بھی ایران کے ساتھ اب اچھے تعلقات رکھنے کا خواہاں ہے اس کے علاوہ ایران کے انڈیا اور چائنہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں اب دیکھتے ہیں کہ پاکستان کی حکومت ایران کے ساتھ اس معاملات پر کام کرتی ہے یا پاکستانی عوام کو مزید مہنگائی جیسے بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔