تازہ ترین:

روس نے ہم جنس پرست مواد کیخلاف نیا سسٹم لانچ کر دیا۔

russia america lgbt
Image_Source: google

ماسکو روس نے ہم جنس پرستی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کے کے خلاف کسی بھی قسم کی شکایت درج کرانے کے لیے اور آن لائن سسٹم لانچ کر دیا ہے روس نے یہ ان لائن فارم لانچ کیا ہے جس سے اب لوگ ہم جنس پریس مواد کے خلاف ان لائن فارم پر شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس نے ہم جنس پرست مواد کے خلاف سخت ایکشن لینا شروع کر دیا ہے اور ہم جنس پرست مواد کوہر جسم کی ویب سائٹ اور دوسری ایپلیکیشن سے ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے اور لوگوں کو بھی یہ ہدایت جاری کی ہے کہ اگر وہ بھی ہم جنس پرست مواد دیکھیں تو وہ بھی آن لائن درخواست دے کر اس مواد کو ہٹا سکتے ہیں۔

اس عمل کے بعد فوری طور پر لائبریریوں اور ویڈیو گیمز اور دوسری ہر قسم کی سائٹ سے ہم جنس پرست مواد کو ہٹانے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور اس پر تیزی ارہی ہے مزید روس کے میڈیا کے مطابق حکومت نے ہر سائٹ اور پیجز کو  اس پر عملدرامد  کرنے کا کہہ دیا ہے اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر یہ عمل درامد نہیں کرتے تو حکومت ان کے خلاف سخت ایکشن لے گی۔

عالمی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ جو سائٹس 24 گھنٹے کے اندر اندر ہم جنس پرست مواد اپنی سائیڈ سے نہیں ہٹاتی تو ان کو بلاک کر دیا جائے گا۔

روس میں حالیہ دنوں میں اس حوالے پر کافی سخت قانون سازی ہو گئی ہے اور روسی میڈیا کے مطابق آئندہ ایسی بھی کوئی ویب سائٹ اس حرکت میں ملوث پائی گئی تو اس کو بلاک کر دیا جائے گا اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔