تازہ ترین:

چندریان تھری کے بعد انڈیا نے اپنا خلائی مشن سورج پر بھیج دیا۔

india on sun space india china america
Image_Source: facebook

چاند پر پہنچنے کی کامیابی کے بعد انڈیا نے اب سورج کے قریب پہنچنے پر نظر جما لی ہیں انڈیا نے اب اپنا اگلا مشن سورج پر بھیج دیا ہے حال ہی میں انڈیا نے چندریان تھری کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس پر انڈیا دنیا کا واحد ملک بن گیا جو چاند کے اس حصے میں پہنچا ہے جس حصے میں اج تک دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچ سکا۔

اس کامیابی کے بعد اب انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ اب انڈیا سورج کے قریب بھی جائے گا اور سورج سے مختلف معلومات اکٹھی کر کے دنیا کو بتائے گا اس حوالے سے انڈیا نے اب اپنا اگلا خلا بازی مشن سورج کی طرف روانہ کر دیا ہے اس مشن کا پتہ تب چلے گا جب یہ سورج کے پاس جا کر انفارمیشن اکٹھی کرے گا یہ مشن تین ماہ میں مکمل ہوگا اس موقع پر انڈیا کے سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ خلا بازی کے شعبے میں انڈیا اب سب سے اگے چلا جائے گا اور انڈیا اس شعبے میں بھی دنیا میں اپنا لوہا منوائے گا۔

اس سے پہلے انڈیا نے اپنے دو مشن چاند پر بھی بھیجے تھے جو کہ کامیاب نہ ہو سکے اور چاند پر لینڈنگ سے پہلے وہ تباہ ہو گئے تھے لیکن حالیہ دنوں میں چندریاں تھری کا کامیابی سے تجربہ کرنے کے بعد انڈیا نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ سورج پر بھی کامیابی سے تجربہ کرے گا جس کی وجہ سے حالیہ دنوں میں انڈیا نے سورج پر بھی اپنا خلاباز مشن بھیج دیا ہے۔

انڈیا کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہو گیا ہے جو کہ چاند پر کامیابی سے اپنا خلائی مشن بیچ چکے ہیں اس سے پہلے ڈوس امریکہ اور چائنہ نے بھی اپنے مشن چاند پر بھیجے ہیں اب انڈیا دنیا کا چوتھا اور دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے چاند پر اپنا مشن بھیجا ہے اور اس کو چاند کے جنوبی حصے میں لینڈ کروایا ہے اس سے پہلے جتنے بھی ممالک نے چاند پر اپنا مشن بھیجا تھا وہ چاند کی جنوبی حصے پر نہیں جا سکے تھے۔