تازہ ترین:

دنیا میں برطانیہ کا سب سے مشہور شہر برمنگھم ڈیفالٹ کر گیا

birmingham city default,UK

آپ کو بتاتے چلیں کہ برطانیہ کا اور دنیا کا سب سے مشہور شہر برمنگھم کی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ برمنگھم شہر مکمل طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے جس کا نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سی این این کے مطابق برمنگھم کی سٹی کونسل نے شہر کے ڈیفالٹ ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور یہ اعلان تب کیا گیا جب وہاں کے ملازمین کو 760 ملین پاؤنڈز کی اجرت ادا کی اور اس کے فوری بعد اعلان کر دیا گیا۔
ڈیفالٹ ہونے کے اعلان کے بعد بڑی منگھم کی کونسل نے ضروری سروسز کے علاوہ تمام اخراجات کو روک دیا گیا ہے۔ سٹی کونسل کی ڈپٹی لیڈر شیرون تھامسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر ملازمین کی اجرت ادا کرنے کی بہت ساری ذمہ داریاں اور اس کے علاوہ مختلف مسائل کا سامنا تھا انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کی موجودہ حکومت برمنگھم کی فنڈنگ میں ایک ارب پاؤنڈ سے زیادہ کی نقصان کی ذمہ دار ہے۔
کونسل کی ڈپٹی لیڈر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح برطانیہ کو مختلف قسم کے مشکلات کا سامنا ہے ویسے ہی برمنگھم شہر کو مختلف چیلنجوں کا سامنا تھا۔ جس کی وجہ سے شہر ڈیفالٹ کر گیا۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مہنگائی بہت زیادہ ہو چکی تھی اور آمدنی بہت کم ہو چکی تھی جس کی وجہ سے شہر ڈیفالٹ کر گیا۔
دوسری طرف برطانیہ حکومت کا کہنا ہے کہ ہر شہر کا بجٹ یہاں کی مقامی کونسل سیٹ کرتی ہے۔ حکومت نے ہر طرح کی مدد کی اور ان کو اخراجات دیے لیکن اس کے باوجود شہر ڈیفالٹ کر گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کونسلوں کو اپنی کارگردگی دیکھنے اور اس میں بہتری لانے کی مزید ضرورت ہے۔

اب برطانیہ کے مشہور شہر برمنگھم کو بہت سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس کی وجہ سے برطانیہ حکومت مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی۔