تازہ ترین:

سونے کی قیمتیں تجاوز کر گئیں

gold

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا دو ڈالر مہنگا ہو کر 1957 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا

اس کا اثر مقامی بازاروں پر بھی پڑا ایک تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 14 ہزار 8 سو روپے ہو گئی اور 10 گرام سونے کی قیمت 1371 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 84 ہزار 156 روپے ہو گئی ایک تولہ چاندی کی قیمت برقرار رہی جو کہ 2650 روپے ہے۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ دن بدن پاکستان میں سونے کی قیمتیں بڑھتی جا رہی ہیں اور ذرائع کے مطابق سننے میں آرہا ہے کہ سونے کی قیمت 2 لاکھچ40 ہزار تک جائے گی،کیونکہ پاکستان میں ڈالر اور یورو دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔ سونے کی قیمتیں بڑھنے سے کاروبار بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سونے کی خرید و فروخت بالکل بند ہو کر رہ گئے ہیں۔
کاروباری حضرات کا کہنا ہے جیسے ہی سونا مہنگا ہوتا ہے لوگ سونا خریدنا بند کر دیتے ہیں اور اپنے سونے کو بیچتے بھی نہیں جب تک پاکستان میں ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہیں کیا جائے گا تب تک سونے کی قیمت یوں ہی بڑھتی رہے گی۔

پاکستان میں سونے اور ڈالر کی قیمت تب ہی مستحکم ہو سکے گی جب پاکستان میں ایک حکومت آئے گی اور الیکشن ہوں گے اور الیکشن اگلے دو سال تک کسی بھی پارٹی کو ہوتے نظر نہیں آرہے۔کیونکہ الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن 90 دن کے اندر نہیں ہو سکتے۔ اب دیکھنا ہوگا پاکستان میں الیکشن کب ہوتے ہیں اور کب مہنگائی کی شرح کم ہوتی ہے  اگر ایسے ہی صورتحال رہی تو مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھتی جائے گی اور غریب عوام کا پاکستان میں گزارا کرنا مشکل ہو جائے گا۔
آپ کو ساتھ ہی ساتھ یہ بتاتے چلیں کہ پاکستان میں پچھلے چھ ماہ میں چار لاکھ سے زائد نوجوان اپنا ملک چھوڑ کر باہر کے ممالک میں بہتر روزگار کے لیے جا چکے ہیں۔