تازہ ترین:

کینیڈا اور بھارت کے درمیان ایک دفعہ پھر کشیدگی بڑھنے لگی۔

canada withdraw their diplomats from india
Image_Source: google

کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب کینیڈا نے بھارت سے اپنے 62 سفارت کاروں میں سے 41 کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانی جولی نے انکشاف کیا کہ ہندوستانی حکام نے 20 اکتوبر کو 21 کینیڈین سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیا۔

بھارت اور کینیڈا کے درمیان کشیدہ تعلقات میں اس وقت شدت آئی جب کینیڈین وزیراعظم نے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا الزام لگایا۔