کیا آپ کو پتہ ہے کہ خانہ کعبہ کا دروازہ کس چیز کا ہے؟ اور اس کا وزن کتنا ہے؟

خانہ کعبہ کا داخلی دروازہ، جسے باب الرحمہ یا "رحمت کا دروازہ" کہا جاتا ہے، اللہ SWT کے مقدس گھر میں داخل ہونے کے لیے ایک علامتی راستے کے طور پر ایک خاص کردار کا حامل ہے۔ پوری اسلامی تاریخ میں، مختلف رہنما کعبہ کے دروازے کی دیکھ بھال کے ذمہ دار رہے ہیں۔ آج کل، الشیبہ خاندان خانہ کعبہ کے دروازے کی چابی کا انچارج ہے۔
شاہ خالد بن عبدالعزیز کے دور میں، احمد بن ابراہیم بدر نامی ایک ہنر مند جوہری نے خانہ کعبہ کا موجودہ دروازہ بنایا۔ باب الرحمہ نامی یہ دروازہ تقریباً 280 کلو خالص سونے سے بنایا گیا ہے جس کی کوالٹی 99.99 فیصد ہے۔ سونا شمار کیے بغیر، دروازے کی مالیت تقریباً 13.42 ملین سعودی ریال ہے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ سعودی عریبیہ نے پاکستان میں عمرہ زائرین کے ویزے میں تین ماہ تک کی توسیح کر دی ہے۔ جس سے آپ اللہ کے گھر جا کے مزید عبادات کر سکتے ہیں اور حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلام پیش کر سکتے ہیں اور مسجد نبوی میں زیادہ سے زیادہ عبادات کر سکتے ہیں۔
جتنی خوبصورتی مکہ اور مدینہ میں ہے پوری دنیا میں کہیں بھی نہیں ہے اپ پوری دنیا گھوم لے لیکن مسلمان کو یا غیر مسلم کو جو سکون مکہ اور مدینہ میں جا کے آئے گا وہ کہیں بھی تلاش کر لے نہیں ملے گا مکہ اور مدینہ مسلمانوں کے لیے مقدس ترین جگہ ہے کیونکہ مدینہ میں مسلمانوں کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم موجود ہیں۔ وہاں پہ وہ جا کے ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہمارے سلام کا جواب دیتے ہیں۔ اللہ تعالی ہر مسلمان کو ان مقدس ترین جگہ پر جانے کی توفیق دے بندہ جاتا تب ہی ہے جب ادھر سے بلاوا آتا ہے جب حضور پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بلاوا آتا ہے اللہ کا بلاوا اآتا ہے بندہ تب ہی جاتا ہے۔ پیسہ آپ کو وہاں پہ نہیں لے کے جا سکتا اللہ آپ کو اور مجھ کو وہاں پر جانے کی توفیق دے بار بار عمرہ کرنے کی توفیق دے بار بار حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں پیش ہونے کی توفیق دے وہاں پہ سلام پڑھنے کی توفیق دے اور یا اللہ ہم سب کو بخش دے ہم سب کو بخش دے۔ آمین