اس میں کوئی شک نہیں کے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔القرآن

کیوں پریشان ہوتے ہو ؟؟
کیا آ پکا رب رحمن نہیں ؟
کیا آ پکا رب رحیم نہیں ؟
کیا آ پکا رب کریم نہیں ؟
کیا آ پکا رب غفور نہیں ؟
کیا آ پکا رب ساری کی ساری قوتوں کا مالک نہیں ؟
کیا آ پکا رب عزت دینے والا نہیں ؟
کیا آ پکا رب رازق نہیں ؟
کیا رب آ پکا خالق نہیں ؟
کیا رب آ پکا مالک نہیں ؟
کیا رب سننے والا نہیں ؟
کیا رب عطا کرنے والا نہیں ؟
کیا رب عظمت والا نہیں ؟
کیا رب آ پکا معبود نہیں ؟
کیا رب سب کچھ جاننے والا نہیں ؟
آ پکو پورا یقین ہے کہ آ پکا رب ان سب صفات کا مالک ہے ۔۔۔۔
پھر کیوں پریشان ہوتے ہو ؟
کیوں اداس ہو ؟
کیوں مایوس ہو ؟
کیوں بے چین ہو ؟
کیا آ پکو اپنے رب پر یقین نہیں ؟؟؟
آ پکا رب تو وہ ہے جو رحمن ہے ، رحیم ہے ، کریم ہے ،غفور ہے ، مالک ہے ، خالق ہے ، عظیم ہے ، بادشاہ ہے ، سننے والا ہے ، عطا کرنے والا ہے ، قبول کرنے والا ہے ، رازق ہے ، عزت دینے والا ہے ، زندگی دینے والا ہے ، موت دینے والاہے ، ساری قوتوں کا مالک ہے ، معاف کرنے والا ہے ، حی قیوم ہے، ذوالجلال والاکرام ہے ۔۔۔۔ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہنے والا ہے ۔۔۔
پھر وہ رب آ پکو کیسے مایوس رہنے دے گا ؟
کیسے بے چین رہنے دے گا ؟
کیسے بے قرار رہنے دے گا ؟
جو رب دن کو رات ، رات کو دن اور ایک موسم کو دوسرے موسم میں بدلتا ہے پھر وہ کیسے آ پکے حالات نہیں بدلے گا ؟ کیسے وہ آ پکو تنہا چھوڑے گا ؟
کیسے وہ آ پکے غموں کو خوشی میں نہیں بدلے گا ؟
کیسے وہ آ پکو بے سہارا چھوڑے گا ؟؟؟
اپنے رب پر یقین رکھیں وہ بہت جلد آ پکے غموں کو خوشیوں میں ، اداسیوں کو سکون میں ، بےچینی و بے قراری کو اطمینان میں ، خزاں کو بہار میں بدل دے گا ۔
ان شا اللہ تعالیٰ۔۔۔!!!
عنقریب وہ رب آ پکے سب غم دور کردے گا ۔۔۔!!!
ان مع العسر یسرا (القرآن)
اس میں کوئی شک نہیں کے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے۔القرآن
رب پر یقین رکھیں ، بھروسہ رکھیں ، توکل کریں ، امید رکھیں ۔۔۔
اپنا ہر معاملہ اللہ کے سپرد کردیں ، آ پکے سارے معاملات آ ہستہ آ ہستہ درست ہونا شروع ہو جائیں گے، رب کو اپنا کارساز بنا لیں وہ رب بہت قدردان ہے وہ کبھی آ پکو ضائع نہیں کرے گا ۔۔۔