گلف ممالک نے انڈیا کی ایک اور فلم نشر کرنے سے روک دی

دنیا بھر کے خلیجی ممالک نے مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والی بھارتی فلموں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
بالی ووڈ فلم ’آرٹیکل 370‘ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی جھوٹی تصویر کشی کی گئی، بھارتی فلم انڈسٹری مسلمانوں کو دہشت گرد بناتی ہے۔
خلیجی ممالک میں بھارتی فلموں کو پابندیوں کا سامنا ہے کیونکہ حال ہی میں بھارتی فلم آرٹیکل 370 کی ریلیز پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
23 فروری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم کا مقصد مودی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں اقوام متحدہ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا جواز پیش کرنا ہے۔
’آرٹیکل 370‘ فلم بھی 2019 سے کشمیر میں ہونے والے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم آرٹیکل 370 تاریخی واقعات کو غلط انداز میں پیش کرتی ہے اور حقائق کو ایک خاص بیانیے کے مطابق ڈھالتی ہے۔
2014 میں مودی کے برسراقتدار آنے کے بعد سے اب تک 40 سے زائد مسلم مخالف فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں، جن میں زیادہ تر بالی ووڈ پروپیگنڈا فلمیں کشمیریوں پر مشتمل ہیں۔