تازہ ترین:

فیس بک نے مختلف زبانوں میں ترجمہ کے لیے جدید ماڈل تیار کر لیا ہے۔

facebook translator america markzuckerburg
Image_Source: google

فیس بک نے 100 زبانوں میں  ترجمہ کرنے والا ایک نیا ارٹیفیشل انٹیلیجنس ماڈل کا تعارف کروا دیا ہے یہ ارٹیفیشل  انٹیلیجنس ماڈل سو زبانوں کا ترجمہ آسانی سے کر دے گا یاد رہے کہ فیس بک کا نیا نام میٹا رکھ دیا گیا ہے اور اس میں واٹس ایپ اور انسٹاگرام بھی شامل ہیں۔

اس سے یہ امید رکھی جا سکتی ہے کہ یہ ایک انتہائی طاقتور الگوریتم ہوگا جو کہ دوسری زبانوں کا ترجمہ ٹھیک کرنے میں سہولت کا کردار ادا کرے گا اس ماڈل کی وجہ سے اپ ٹیکسٹ اور اواز کا بھی ترجمہ اسانی سے کر سکیں گے جس سے آئندہ آنے والے دنوں میں ترجمہ کرنے میں مدد ملے گی۔

فیس بک کی انتظامیہ کی یہ کوشش ہے کہ وہ ایک عالمی ٹرانسلیٹر بنائے جو کہ ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے میں مدد دے آج کے دور میں ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ کرنے والے سوفٹ ویئر بہت کم تعداد میں پائے جاتے ہیں اسی وجہ سے میٹا کی یہ کوشش ایک بہت بڑا سنگ میل ہوگا۔

اس ماڈل میں غلطیاں کم ہوں گی اس ماڈل کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں ترجمے درست اور معیار کے مطابق ہو اس ماڈل کے تحت لوگ ایک دوسرے سے اپنی زبان میں بات کر سکیں گے اور یہ ماڈل ان کو ان کی زبان کے مطابق ترجمہ کر کے دیا کرے گا۔

میٹا کا استعمال دنیا کی مشہور ترین ایپلیکیشن میں ہوتا ہے میٹا ایپلیکیشن کے زیر نگرانی انسٹاگرام اور واٹس ایپ کام کر رہے ہیں بلکہ یہ دونوں ایپلیکیشن بھی میٹا کی ہی ہیں میٹا جو کہ فیس بک کے نام سے کافی مشہور تھا اب اس کا نیا نام میٹھا رکھا گیا ہے اس کے مالک کا نام مارک ذاکربرگ ہے۔

اگر میٹا یہ کام کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ دنیا میں کافی سنگ میل ثابت ہوں گی۔