یوٹیوب نے انڈیا پالیسی کی خلاف ورزی کی وجہ سے 1.9 ملین ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

سوشل میڈیا کی معروف ایپلیکیشن یوٹیوب جو کہ ویڈیو سٹریمنگ کے حوالے سے دنیا میں نمبر ون پر پائی جاتی ہے اس نے کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی پر انڈیا میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا جس کے باعث 1.9 ملین ویڈیو یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی اور میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو صرف اور صرف کمیونٹی گائیڈ لائن جو کہ یوٹیوب کی پالیسی ہے اس کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئی ہیں۔
یوٹیوب نے جنوری اور مارچ میں صرف کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف وردی پر انڈیا میں 1.9 ملین ویڈیو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دی ہیں اس کے علاوہ اسی عرصے میں یوٹیوب نے پوری دنیا میں 6.8 ملین ویڈیو یوٹیوب سے ہٹائی ہیں۔
کمیونٹی گائیڈ لائن سے مراد یہ ہے کہ یوٹیوب اپنی پالیسی دیتا ہے کہ اس سے ہٹ کر اپ نے کوئی بھی مواد یوٹیوب پر نہیں لگانا اگر یوٹیوب استعمال کرنے والے یوٹیوب کی کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو یوٹیوب ان کے اکاؤنٹ یا ویڈیو ڈیلیٹ کر دیتا ہے۔
یوٹیوب ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جس میں لوگ اپنی ویڈیو ڈالتے ہیں اور یوٹیوب اس ویڈیو ڈالنے پر ان کو کم دیتا ہے جس کے مختلف ریٹ ہے مثلا اگر اپ ٹیکنالوجی کے متعلق کوئی ویڈیو ڈالتے ہیں تو اپ کو اس کے زیادہ پیسے ملتے ہیں اسی طرح اگر اپ کوئی اور ویڈیو ڈالتے ہیں تو اپ کو حساب سے اس کے پیسے ملتے ہیں اج کل کی جدید دور میں لوگ یوٹیوب سے لاکھوں پیسے کما رہے ہیں اور یوٹیوب ان کو یہ پیسے ایڈز کی مدد سے دے رہا ہے جو مختلف قسم کی ایڈز یوٹیوب پر چلتی ہیں تو وہ ایڈز یوٹیوب کو پیسے مہیا کرتی ہیں تو یوٹیوب اس میں سے اپنا مارجن رکھ کے باقی ویڈیو بنانے والوں کو پیسے دے دیتا ہے اس لیے یوٹیوب کی کمیونٹی گائیڈ لائن کو سمجھنا لازمی ہے اور اس کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔