پاکستان آئ ٹی کے حوالے سے نئے اقدامات کریں گا:نگران وزیر

Image_Source: facebook
نگراں وزیر برائے سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر زرعی صنعت کا قیام عمل میں لایا جائے۔
وزیر نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی نہ صرف وقت کی بچت اور کام کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی بلکہ ملک کی معیشت کو بھی بہتر بنائیں گی۔
انہوں نے زور دیا کہ نوجوانوں کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے۔