پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے کے بعد 2006 ڈالر فی اونس ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2200 روپے اضافے سے 216500 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا، جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 88 پیسے بڑھ گیا جو انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ کے اختتام پر 286.5 روپے پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ 16 نومبر کو 287.38 روپے پر بند ہوا تھا۔