پاکستان نے ایکسپورٹ سے حیران کن ڈالر کمالیے

پاکستان نے رواں مالی سال 24-2023 کے پہلے تین ماہ کے دوران مختلف ممالک میں مختلف سفری خدمات فراہم کرکے 157.075 ملین امریکی ڈالر کمائے۔
پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس (PBS) کی رپورٹ کے مطابق، یہ گزشتہ مالی سال 2022-23 کے اسی مہینوں کے دوران فراہم کی جانے والی 122.890 ملین امریکی ڈالر مالیت کی خدمات کے مقابلے میں 27.72 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
زیر جائزہ مہینوں کے دوران، ذاتی سفری خدمات میں 26.19 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ گزشتہ سال کے 122.240 ملین امریکی ڈالر سے جولائی تا ستمبر 2023 کے دوران 154.255 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گیا۔