پٹرول کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری، پاکستان میں جلد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی جا سکتی ہے، ذرائع۔ پیٹرول کی قیمت، جو اس وقت 281.34 روپے پر ہے، 13 روپے تک کم ہوسکتی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 15 روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے۔ فی الحال قیمت 289.79 روپے مقرر کی گئی ہے۔ حالیہ دنوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل دونوں کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔