تازہ ترین:

سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

gold price in pakistan

24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا اور جمعہ کو 218,600 روپے پر فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی فروخت 218,300 روپے تھی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 257 روپے اضافے سے 187,414 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 171,561 روپے سے بڑھ کر 171,796 روپے ہو گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 2670 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 24.16 روپے اضافے سے 2289.09 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2052 ڈالر سے بڑھ کر 3 ڈالر 2055 ہوگئی۔