مہنگی بجلی سے انڈسٹری کو نقصان ہو رہا ہے

نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا کہ مہنگی بجلی عوام کے لیے بہت بڑا مسئلہ اور انڈسٹری کے لیے عذاب بن چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کا سب سے اہم شعبہ نااہلی، کرپشن اور ناکام تجربات کی وجہ سے قومی مسئلہ بن چکا ہے۔ اس شعبے میں کھربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے لیکن کوئی اصلاحات نظر نہیں آتیں کیونکہ مسلسل شرح بڑھانے کی پالیسی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔
میاں زاہد نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے حریف ممالک کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے کیونکہ ان ممالک میں بجلی پاکستان کے مقابلے میں بہت سستی ہے۔ پاکستانی کمپنیوں کے غیر ملکی صارفین ہمارے پاور سیکٹر کے غیر فعال ہونے کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں۔