اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کے حوالے سے نیا میکنزم لانے کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹ کی تالیف میں شفافیت اور اعتبار کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ایس بی پی کی طرف سے منظر عام پر آنے والے اس اقدام کا مقصد منتخب غیر ملکی کرنسیوں کے لیے اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹ کے اختتامی دن کے اجراء اور اشاعت کے عمل کو ہموار کرنا ہے۔
اس نئے طریقہ کار کے تحت ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP) کو چھ بڑی کرنسیوں کے لیے یومیہ اختتامی اوپن مارکیٹ ایکسچینج ریٹ جاری کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جن میں امریکی ڈالر، یورو، پاؤنڈ سٹرلنگ، جاپانی ین، یو اے ای درہم، اور سعودی ریال۔