تازہ ترین:

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

gold pricess in pakistan

آپ کو بتاتے چلیں کہ جیسے جیسے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے باقی تمام اشیاء میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور اس مہنگائی نے سونے پر بھی ایفیکٹ کیا ہے اور سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان ہے آج سونے کی قیمت میں کم و پیش 3100 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
اس وقت ملک بھر میں جو سونے کی ایک تولہ کی قیمت ہے وہ 2 لاکھ 29ہزار اور 900 روپیہ ہے جبکہ آپ کو ساتھ ساتھ بتاتے چلیں کہ 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بھڑ کر ایک لاکھ 97102 روپے ہو گئی ہے۔
سونا ایک ایسی چیز ہے جو ہر گھر کے لیے ضروری ہے کیونکہ لوگ شادی بیاہ پر اپنی بیٹیوں کو دیتے ہیں یہ آج کل ایک ایسا رواج بن چکا ہے کہ اگر لوگ اپنی بیٹیوں کو سونا نہیں دیتے تو انہیں اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا لیکن اس دور میں سونے کا ایک تولہ دینا بھی اس پاکستانی عوام کے لیے بہت زیادہ مشکل ہو چکا ہے۔
جیسے جیسے مہنگائی میں اضافہ ہوگا سونے کو اور زیادہ آگ لگے گی۔
اس وقت جو لوگ سونے کا کام کرتے ہیں وہ بھی بہت زیادہ پریشان ہیں کیونکہ مارکیٹ میں سونے کی خرید و فروخت بہت زیادہ کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے جیولرز کا گزر بسر کرنا بہت زیادہ مشکل ہو چکا ہے ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی سونے کی قیمت بڑھتی ہے ان کی انویسٹمنٹ بھی بڑھ جاتی ہے اور لوگ زیادہ خریدنے نہیں آتے ان کا مزید کہنا ہے کہ جب سونے کی قیمت کم ہوتی ہے تو ایک 200 روپیہ 300 روپیہ کم ہوتی ہے لیکن جب بڑھتی ہے تو اکٹھی ہزاروں میں بڑھتی ہے اس لیے وہ لوگ بھی بہت زیادہ پریشان ہیں اور اپنے کار و بار کو لے کے وہ مسلسل پریشانی کا شکار ہیں۔