سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا یہ اضافہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت مہنگی ہونے کی وجہ سے ہوا انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت 10 ڈالر مہنگی ہوئی اور 1901 ڈالر پر جا پہنچی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پاکستان میں جیولری اور صرافہ مارکیٹ کے صدر کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی اس کے اثرات دیکھے جا رہے ہیں پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار سے 6 ہزار تک اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی فی تولہ کی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار سے 2 لاکھ 34ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ سونے کی 10 گرام کی قیمت میں بھی تین ہزار کا اضافہ دیکھا گیا ہے جو کہ ایک لاکھ 98 ہزار سے دو لاکھ ایک ہزار تک جا پہنچا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا اور ارمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا تو پاکستان میں آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں آسمان کو چھونے والی بن جائیں گی اور یہ سونا عام ادمی کی دسترس سے دور ہو جائے گا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت 200 روپے پر برقرار ہے اور اس میں کوئی بھی کمی اور مہنگائی کا رجان نہیں دیکھا گیا عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمتیں ایک جگہ پر برقرار ہیں جس کی وجہ سے یہ پاکستان میں بھی چاندی کی قیمت 2800 روپے تک ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جس کی بڑی وجہ معاشی عدم استحکام ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت دن بدن بڑھ رہی ہے اور پاکستان میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھنے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔