پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں حیران کن کمی

24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,200 روپے کی کمی دیکھی گئی اور جمعہ کو 228,200 روپے میں فروخت ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی فروخت 232,400 روپے تھی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3,600 روپے کمی سے 195,645 روپے پر آگئی جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 182,642 سے کم ہو کر 179,341 روپے ہوگئی۔ . فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 2580 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 15 پیسے اضافے سے 2211.93 ہوگئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر کم ہوکر 2,285 ڈالر ہوگئی۔