تازہ ترین:

پاکستان میں ڈالر کو آگ لگ گئی، ڈالر پہنچ سے دور ہو گیا

dollar rate in pakistan

آپ کو بتاتے چلیں کہ دن با دن ڈالر کو آگ لگتی جا رہی ہے اور ڈالر بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔جیسے ہی پاکستان میں مہنگائی کی شرح بڑھتی ہے ڈالر کو آگ لگ جاتی ہے۔

آج ڈالر میں 61 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت 3 سو روپے اور 25 پیسے ہو گئی ہے۔ ڈالر نے ٹرپل سینچری کر لی ہے پاکستان میں انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے اور 25 پیسے کا ٹریڈ کر رہا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ہر ایک کا اپنا ریٹ ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کا بھی نہیں مل رہا اور آن لائن ڈالر 350 روپے تک مل رہا ہے۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ جب تک پاکستان میں الیکشن نہیں ہوں گے تب تک ڈالر بے قابو ہی رہے گا۔ کوئی بھی چیز سستی نہیں ہوگی بلکہ دن بدن مہنگی ہی ہوتی جائے گی ڈالر بیکابو ہونے کی مین وجہ بھی الیکشن ہی ہیں۔ گزشتہ روز ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ قومی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا ہماری ذمہ داری ہے اگر ہم 90 دن کے اندر الیکشن نہیں کراتے تو ہم آئین کے خلاف جائیں گے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ملاقات میں کیا طے ہوگا الیکشن کے متعلق ڈالر کو اور مہنگائی کو اگر قابو کرنا ہے تو واحد حل اس وقت الیکشن ہے تاکہ غریب عوام سکون لے سکے۔

مزید معلومات آپ کو دیتے چلیں گے پچھلے کچھ دنوں پہلے چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ پاکستان میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔ اعداد و شمار کے مطابق الیکشن 90 دن کے اندر نہیں ہو سکتے۔اب جب ڈاکٹر عارف الوی جو کہ صدر پاکستان ہے اور چیف الیکشن کمشنر سلطان راجہ کی ملاقات ہوگی تب ہی پتہ چل سکے گا کہ دونوں کا کس بات پر اتفاق ہوا ہے۔