ڈالر پھر سے بے قابو ہو گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر بے قابو ہو گیا ڈالر کی قدر میں 75 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد ڈالر 301 روپے اور 75 پیسے کا ہو گیا گزشتہ ہفتے ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا اور جیسے ہی کاروباری ہفتے کا پہلا دن شروع ہوا ڈالر 75 پیسے اضافے کے ساتھ 301 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ڈالر گزشتہ ہفتے میں 5 روپے 22 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 301 روپے ہو گئی تھی لیکن آج ہی 75 پیسے اضافے سے ڈالر 75 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
آپ کو ڈالر کے بارے میں مزید معلومات دیتے چلیں کہ جب سے نگران حکومت نے حکومت سنبھالی ہے تب سے آج تک ڈالر 13 روپے 26 پیسے مہنگا ہوا ہے جو کہ بہت ہی زیادہ روپے میں کمی کا باعث بنا ہے۔ آپ کو مزید سٹاک مارکیٹ کے بارے میں بتاتے چلیں کہ سٹاک مارکیٹ کا آغاز بھی بہت زیادہ مندی سے ہوا ہے اور مندی کی طرف ہی جا رہا ہے۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ 231 پوائنٹ کمی کے بعد 100 انڈیکس 47ہز439 پوائنٹ کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔جیسے جیسے ڈالر مزید مہنگا ہوگا ویسے ویسا ہی سٹوک ایکسچینج میں مندی کا رجھان بڑھتا جائے گا اور روپے کی قدر گرتی جائے گی۔
اگر ڈالر کی قیمت بڑھنے کے متعلق اقدامات نہ کیے گئے تو ڈالر دن بدن اوپر جاتا جائے گا۔جس کی وجہ سے دوسرے ملک کی کرنسیز بھی بڑھتی جائیں گی اور پاکستان کا روپیہ نیچے سے نیچے گرتا جائے گا اور مہنگائی کی شرہ میں اضافہ ہوتا جائے گا۔جس کی وجہ سے عوام کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر ایسا ہی چلتا رہا تو پاکستان کو مہنگائی سے کوئی نہیں بچا سکتا اور الیکشن بھی جلد متوقع نہیں ہو سکتے۔