تازہ ترین:

تاجروں سے ملاقات کام آگئی،یورو،ڈالر اور پاؤنڈ کی قیمت میں ریکارڈ کمی

dollar rate in pakistan,euro rate in pakistan,riyal to pkr,dirham to pkr

آپ کو بتاتے چلیں کہ انتظامیہ نے جیسے ہی مارکیٹ میں کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تو ساتھ ہی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت زمین پر آ گڑی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک دن میں ڈالر کی قیمت 11 روپے نیچے آگئی۔ جس کے ساتھ ساتھ یورو کی قیمت بھی ساڑھے آٹھ روپے نیچے آئی اور برطانوی پاؤنڈ بھی 13 روپے سستا ہوا۔
بدھ والے دن اوپن مارکیٹ میں جو ڈالر کی قیمت 323 روپے تھی جیسے ہی کریک ڈاؤن شروع ہوا قیمت 300 12 روپے پر آگئی اور 312 میں ہی فروخت ہونے لگا۔ ملک میں کریک ڈاؤن کی مین وجہ ڈالر کی بلیک مارکیٹ ہے جس کی وجہ سے ہر کوئی اپنی مرضی کی قیمت پر ڈالر کو بیچ رہا تھا۔ کریک ڈاؤن کے ذریعے ڈالر کافی سستا ہو گیا اور جو شخص مارکیٹ میں بلا وجہ ڈالر خرید رہے تھے وہ مارکیٹ سے غائب ہونے لگے۔ جس کی وجہ سے ڈالر اپنی اصل قیمت میں آنے لگا۔
اس کریک ڈاؤن کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں تمام کرنسیوں پر بہت اثر پڑا اور تمام کرنسیاں نیچے آ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ریال 2.70 روپے سستا ہو کر 83.30 روپے پر آگیا اور امارتی درہم بھی دو روپے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 86.80 روپے ہو گئی۔ مزید بتاتے چلیں کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ بھی سستا ہوا جو 13 روپے سستا ہو کر 397 روپے پر آگیا اور ساتھ ہی ساتھ یورو 8.50 روپے سستا ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت 335 روپے ہو گئی۔
اس کریک ڈاؤن سے پہلے تمام ملکوں کی کرنسیاں اوپر جاتی جا رہی تھی اور روپے کی قدر کم سے کم ہوتی جا رہی تھی جس کی وجہ سے مہنگائی کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا تھا اور باہر جانے والی عوام ان کرنسیوں کو خریدنے پر مجبور تھی۔لیکن پھر کریک ڈاؤن شروع ہوا جس کے باعث تمام ملک کی کرنسیاں نیچے گرنے لگی۔