ڈالر کے پر کٹ گئے، بڑی کمی ہو گئی

ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، حکومتی کریک ڈاؤن کے بعد ڈالر کی قیمت دن بدن کم ہوتی جا رہی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 41 پیسے سستا ہوا جس کے بعد ڈالر 300 روپے سے نیچے آگیا۔یہ قیمت پچھلے 20 روز کی کم ترین قیمت ہے، اس وقت ڈالر کی قیمت 299 روپے 75 پیسے ہے۔آپ کو ساتھ ساتھ بتاتے چلیں کہ کل ڈالر کی قیمت انٹر بینک میں 301 روپے اور 16 پیسے تھی۔
آپ کو مزید دوسری کرنسیوں کے بارے میں بھی بتاتے چلیں کہ جیسے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے، دوسرے ملکوں کی کرنسیاں بھی نیچے آئی ہیں۔ درہم، ریال،یورو یہ تمام کرنسیاں بھی نیچے آئی ہیں۔
مزید معلومات دیتے چلیں کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت نیچے آئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے کا سیل ہو رہا ہے۔
PKR کی قدر میں اضافہ بنیادی طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی جانب سے متعارف کرائی گئی حالیہ اصلاحات سے منسوب ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد مختلف ایکسچینج کمپنیوں کو ایک ہی زمرے کے تحت اچھی طرح سے متعین مینڈیٹ اور اعلی سرمائے کی ضروریات کے ساتھ ہموار اور متحد کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی ان تبدیلیوں کی اصلاحات نے نہ صرف پاکستانی روپے کی قدر کو تقویت بخشی ہے بلکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں کرنسی کی حالیہ متاثر کن کارکردگی میں بھی حصہ ڈالا ہے۔ یہ مثبت رجحان ایک مضبوط اور زیادہ مستحکم مالیاتی منظر نامے کے لیے قوم کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ اگر اسی طرح ہی ڈالر کی قیمت نیچے آتی رہی تو پاکستان میں ڈالر کی قیمت ٹھیک ہو جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ دوسرے ک ملکوں کی کرنسیاں بھی اپنی جگہ پر آ جائیں گی، جس سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی۔ یہ اب دیکھنا ہوگا کہ ڈالر کب تک اس قیمت پر رہتا ہے یا اب اس سے نیچے یہ اوپر جاتا ہے کہ نہیں۔