ڈالر اور دیگر کرنسیوں کے بعد،سونے کے کاروبار پر بھی حکومت کا کریک ڈاؤن

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے مختلف کرنسیوں پر کریک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے بعد کرنسیوں کی قیمت منہ کے بل آ گری تھی اور روپیہ تگڑا ہونے لگا تھا اور اب کرنسیوں کے بعد سونے کے کاروبار پر بھی کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور جتنے بھی سونے کے کاروبار میں سٹے باز ہیں ان سب کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
صرافہ بازار جو سونے کی بہت بڑی مارکیٹ ہے وہاں پر آج دوسرے دن بھی سونے کا کوئی ریٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ڈیلر اس خوف کی وجہ سے ریٹ جاری نہیں کر رہے کہ کہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع نہ ہو جائے اگر ریٹ زیادہ جاری کریں تو، صرف اسی وجہ سے مارکیٹ سے بہت سے سٹا باز بھی غائب ہیں اور مارکیٹ میں ریٹ بالکل نہیں دیا جا رہا اور ذرائع کے مطابق سرافہ بازار سے سٹے بازوں کو پکڑنا بھی شروع کر دیا ہے جو ریٹ کو زیادہ اور کم اپنی مرضی سے کرتے تھے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ جیولرز صرافہ ایسوسییشن نے ملک میں سونے کی اتنی زیادہ قیمت ہونے کو صرف سٹے بازوں کو ذمہ دار قرار دیا ہے کیونکہ وہ اس پر سٹا بازی کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ریٹ زیادہ اوپر جاتا ہے اور جب اب کاروائی شروع کی ہے تو سٹا باز آہستہ آہستہ مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ان سٹا بازوں کی وجہ سے ہی جیولرز کا کاروبار تباہ و برباد ہو کر رہ گیا ہے نہ کوئی سونے کو خریدتا ہے، اور نہ ہی بیچنے آتا ہے کیونکہ دن بدن یہاں تو ریٹ بہت زیادہ اوپر چلا جاتا ہے یا ایک ہی دن میں ریٹ بہت زیادہ نیچے آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے دکاندار اور کسٹمر دونوں کو بہت زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔