دن کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر میں مزید تیزی آئی ہے جو کہ 279 روپے سے تجاوز کر گیا ہے ڈالر کی انٹر بینک میں قیمت 277 تھی جو کہ بڑھ کر 279.26 روپے ہو گئی ہے جس کی وجہ سے روپے پر مزید دباؤ آیا ہے
اور ساتھ ہی اپ کو بتاتے چلیں کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے سے بڑھ کر 286 روپے کا ہو گیا ہے اور یورو بھی ایک روپیہ مہنگا ہو گیا ہے جو کہ 315 روپے کا ہو گیا ہے برطانوی پاؤنڈ ایک روپے کمی کے ساتھ 371 روپے کا ہو گیا
پی ڈی ایم کی گورنمنٹ میں ڈالر کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے معاشیت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں ڈالر کے ساتھ ساتھ دوسرے ملکوں کی کرنسی میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے ڈالر کے اضافے سے برامدگان کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ایسے ہی ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا تو پاکستان کو بہت معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اس سے مہنگائی کی ایک اور لہر ا سکتی ہے جس سے غریب اور متواسط طبقہ بہت بری طرح متاثر ہو سکتا ہے
ڈالر کی قیمت میں اضافہ ملکی سیاسی صورتحال کی وجہ سے بھی ہے معاشی عدم استحکام کی وجہ سے درامدات کا شعبہ بہت بری طرح متاثر ہوا ہے اگر پاکستان کو ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنا ہے تو پاکستان کو اپنے درامدات کے شعبے پر خاص خیال دینا ہوگا اوورسیز پاکستانیز کو ڈالر والا ہنڈی کے بجائے بینکوں سے بھیجنے ہوں گے اس سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہو سکتی ہے
پاکستان میں 1947 میں جب پاکستان آزاد ہوا تھا ڈالر کی قیمت صرف ایک روپیہ تھی جو آج 280 پہ ہو گئی ہے