پاکستان میں پیٹروليم مصنوعات کی خریداری میں کمی دیکھی گئی ہے۔

Image_Source: google
پیٹرولیم مصنوعات کی انتہائی بلند قیمتوں نے پاکستان میں اس کی فروخت کو واضح طور پر متاثر کیا ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے مقابلے ستمبر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔ او سی اے سی کے مطابق ستمبر کے دوران صرف دس لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات فروخت ہوئیں۔
بجلی پیدا کرنے والے فرنس آئل کی فروخت میں 61 فیصد کمی آئی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کورونا پھیلنے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی سب سے کم فروخت ہے۔
خیال رہے کہ حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی کمی کی تھی تاہم اس سے قبل 15 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا گیا تھا جو 332 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ 15 اکتوبر تک ملک میں پیٹرول کی قیمت 323 روپے 38 پیسے فی لیٹر ہے۔