سونے کی قيمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

Image_Source: google
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2,05,000 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی نئی قیمت 4715 روپے اضافے کے ساتھ 1,75,754 روپے ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر اضافے سے 1872 ڈالر فی اونس ہوگئی۔