تازہ ترین:

پاکستان کی درامدات میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔

pakistan import
Image_Source: google

پاکستان نے اس سال ستمبر میں 4.77 بلین ڈالر کی اشیا اور خدمات درآمد کیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹر بینک نے بتایا کہ ستمبر میں اشیاء اور خدمات کی پاکستانی برآمدات 3.4 بلین ڈالر رہی اور کارکنوں کی ترسیلات زر 2.2 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ 

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں غیر ملکی سرمایہ کاری 173 ملین ڈالر رہی جبکہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 31.4 فیصد اور ٹیکس ریونیو 834 ارب روپے رہا۔ انٹر بینک کے مطابق ستمبر تک حکومت کا قرضہ 64 ہزار ارب روپے تھا جب کہ بینکوں کے ذخائر 26 ہزار 273 ارب روپے تھے۔