تازہ ترین:

پاکستان میں نگلیریا سے ایک اور موت واقع ہوگئی۔

another death in nagleria virus
Image_Source: google

محکمہ صحت کے مطابق شہر نیو کراچی کا رہائشی 45 سالہ عدنان نیگلیریا کے باعث انتقال کر گیا۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ کلورینیشن جراثیم کو مارنے اور جان لیوا بیماری کو دور رکھنے کا کلیدی طریقہ ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ناک کی صفائی کرتے وقت ابلا ہوا پانی استعمال کیا جائے کیونکہ جراثیم اپنے شکار کی ناک کی گہا میں داخل ہو کر دماغ پر حملہ کرتا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت نیگلیریا کی بیماری سے وابستہ خطرات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ایک آگاہی مہم شروع کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں نیگلیریا فولیری انفیکشن سے اب تک 9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔