کراچی میں نگلیریا کی وجہ سے ایک اور موت واقع ہوگئی۔

میڈیا نے اتوار کو محکمہ صحت سندھ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ نیگلیریا فولیری، دماغ کھانے والے امیبا نے کراچی میں ایک اور مریض کی جان لے لی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے رہائشی 33 سالہ نوجوان کی موت نیگلیریا کے باعث ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین روز سے بخار اور سردرد میں مبتلا تھے۔
انہیں 9 نومبر کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق صوبے بھر میں نیگلیریا فولیری انفیکشن (این ایف آئی) سے اب تک 12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔