واٹس ایپ نے بیٹا یوزرز کے لیے ایک سے زیادہ اکاؤنٹس چلانے کا نیا فیچر متعارف کروا دیا

اس حوالے سے واٹس ایپ کا موقف ہے کہ انڈرائڈ کے لیے واٹس ایپ کی نیو اپڈیٹ آگئی ہے جس میں آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹ چلا سکتے ہیں۔
نیو فیچر کا یہ بھی فائدہ ہے کہ آپ اپنے پرانے واٹس ایپ کو ڈیلیٹ کیے بغیر نیا واٹس ایپ چلا سکتے ہیں آپ کو صرف لاگ اؤٹ کی اپشن ملے گی آپ لاگ آؤٹ کر کے اپنا نیا اکاؤنٹ چلا سکتے ہیں۔
اس فیچر سے آپ اپنے دفتر چیٹ، پرسنل چیٹ الگ الگ رکھ سکتے ہیں اور ساتھ ہی جونسا اکاؤنٹ لاگ ان ہوگا اس کے ہی نوٹیفکیشنز آپ کو آئیں گے ہمارے خیال سے یہ فیچر بہت سے لوگوں کے لیے بہت زیادہ فائدے مند ہوگا۔
واٹس ایپ پہ ایک ایسی ایپ ہے جس کی مدد سے آپ ایک دوسرے کو بنا کسی ڈر کے میسج بھیج سکتے ہیں۔ میسج کے ساتھ ساتھ آپ وائس ریکارڈنگ اور ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں یہ آج کل کے دور کی سب سے مشہور ایپ ہے۔جس کے ذریعے لوگ کروڑوں کا کاروبار کر رہے ہیں۔اس میں مختلف طرح کے گروپس بن جاتے ہیں جس میں آپ اپنے دوستوں اور فیملیز کو ایڈ کر کے ایک ہی میسج سے سب کو پیغام دے سکتے ہیں۔اس میں ایک فیچر بزنس واٹس ایپ کا بھی ہے جس میں آپ اپنا کاروبار مکمل طریقے سے آن لائن مینج کر سکتے ہیں اور آپ اپنی پروڈکٹ کو فروخت کر سکتے ہیں یہ ایک بہت ہی مفید ایپ ہے جس میں یہ دن بدن اپڈیٹس کر رہے ہیں تاکہ جو ان کے یوزرز ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا ہو سکیں۔انہوں نے اب ایک نیا فیچر ڈالا ہے جس میں آپ ایک ہی موبائل پہ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس آرام سے چلا سکتے ہیں۔ تاکہ آپ ایک سے زیادہ اکاؤنٹس ایزیلی مینج کر سکیں۔یہ ایک بہت ہی اہم اپڈیٹ ہے جو کہ واٹس ایپ نے اپنے یوزرز کو دی ہے اس سے بہت سے لوگ مفید ہوں گے۔