تازہ ترین:

کوئٹہ میں ایڈز پھیلنے لگی

aids in balouchistan in 2023

کوئٹہ: رواں سال کے دوران صوبہ بلوچستان میں ایڈز کے 342 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے منیجر ڈاکٹر خالد الرحمان قمبرانی کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 2358 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر خالد قمبرانی نے بتایا کہ کوئٹہ سے ایڈز کے 937، تربت سے 339 اور حب سے 44 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لورالائی سے ایڈز کے 30 اور نصیر آباد سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


ڈاکٹر خالد نے مزید کہا کہ صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 7000 ہو سکتی ہے۔

منیجر نے کہا کہ ایڈز کے زیادہ خطرے والے اضلاع میں کوئٹہ، تربت، گوادر، ژوب، شیرانی اور نصیر آباد شامل ہیں۔