ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان نے نئی ادوایات کی منظوری دے دی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے قلت کو پورا کرنے کے لیے مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے زندگی بچانے والی نئی ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے حکم پر ڈریپ نے مارکیٹ میں ادویات کی قلت کی شکایات کو دور کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر مختلف ادویات کی رجسٹریشن کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر نے کہا کہ اینستھیزیا انجیکشن، اینٹی کینسر میڈیسن، انفلوئنزا ویکسین، اینافورٹن انجیکشن، سیماگلوٹائڈ انجیکشن اور دیگر ادویات کی رجسٹریشن کے لیے منظوری دے دی گئی ہے۔
ڈاکٹر ندیم نے امید ظاہر کی کہ انسداد کینسر، شوگر اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی فوری رجسٹریشن سے مارکیٹ میں ادویات کی قلت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔