پولیو وائرس پھر پھيلنے لگا

ہفتہ کو نجی نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ کراچی اور چمن میں اکٹھے کیے گئے مزید ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی اطلاع ملی۔
وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ کراچی کے ضلع جنوبی اور بلوچستان کے چمن سے سیوریج کے پانی کے مزید نمونوں میں پولیو وائرس ہے۔
منگل کو وزارت صحت نے کوئٹہ ضلع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے سیوریج کے پانی کے دو نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔