ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے نئی بیماری کے حوالے سے خبردار کر دیا

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا ہے کہ ڈیزیز ایکس ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے لیے ہمیں تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
ڈیووس، سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے اگلی ممکنہ عالمی وبا کے بارے میں بات کی، جسے ڈیزیز ایکس کا نام دیا گیا ہے۔
یہ نام سب سے پہلے 2018 میں ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا، کوویڈ 19 کے ظہور سے پہلے۔