جوڑوں میں درد کیوں ہوتا ہے اور اس سے کیسے بچا جاۓ

ماہرین کے مطابق جوڑوں میں درد ہے انسان کی آج کل کی خوراک ہے۔آج کل انسان اپنی خوراک میں چیک اینڈ بیلنس نہیں رکھ رہا کہ کتنی پروٹین والی خوراک لینی ہے کتنی فائبر والی خوراک چاہیے اس لئے جوڑوں کے درد کی یہ ایک بڑی وجہ بھی ہے کہ جب آپ باہر سے کھیل کود کر آتے ہیں تو آتے ساتھ ہی اپ ٹھنڈے پانی سے نہا لیتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا جسم گرم اور ٹھنڈا ہو جاتا ہے اس کی وجہ سے بھی اپ کے جوڑوں میں درد ہوتی ہے یا پھر اپ نہا کر اے سی کے نیچے لیٹ جاتے ہیں وہ بھی جوڑوں کی درد کا سبب بنتا ہے
جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے مکس گوند لیں اور اس کو دیسی خالص گھی میں اچھی طرح پکا لیں جب وہ اچھی طرح پک جائے تو اس کو چھوٹی چھوٹی گولیوں کی شکل میں بنا لیں اور روزانہ تین سے چار گولیاں حسب توفیق دودھ کے ساتھ لے لیں اس سے اپ کے جوڑوں کے درد میں بہت فائدہ حاصل ہوگا جن لوگوں کو ہاضمہ کا مسئلہ ہے تو ان کو چاہیے کہ اس کے اندر چار سے پانچ بڑی الائچی ڈال لیں یاد رکھیں اسے شام چار بجے لینا ہے یہ اپ دودھ کے ساتھ اور پانی کے ساتھ بھی خوراک لے سکتے ہیں یہ خوراک لینے کے بعد اپ نے ایک گھنٹہ چہل قدمی کرنی ہے
یاد رکھیں اس میں اپ نے کوئی میٹھی چیز استعمال نہیں کرنی اور نہ ہی شہد یا کوئی اس طرح کی چیز جو کہ ذائقے کے لحاظ سے مٹھاس والی ہو اس کو اس کے اندر استعمال کرنا ہے اور اس کو لینے کے بعد اپ نے چہل قدمی لازمی کرنی ہے
اور جن افراد کے جوڑوں میں سے آواز آتی ہو ان کو چاہیے صبح نہار منہ اٹھ کر ساگودانہ اور دودھ پییں ان کے ایک ہفتے کے اندر اندر یہ اوازیں انا بند ہو جائیں گی_