نہا کے سونے سے آپکے بال خراب ہو سکتے ہیں

ڈاکٹرز کے مطابق اگر اپ نہا کر سوتے ہیں تو اپ کے بال گیلے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے جب آپ کروٹیں بدلتے ہیں تو گیلے بالوں کی وجہ سے اپ کے بال جڑ سے اکھڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور اس سے آپ کے بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں گرمیوں میں زیادہ تر لوگ نہا کر سوتے ہیں تاکہ انہیں سکون کی نیند ا سکے لیکن ان کو یہ نہیں پتہ کہ نہا کے سونے کے کتنے نقصانات ہیں اگر اپ نہا کر سو جاتے ہیں اور آپ اسی کے اندر سوتے ہیں تو آپ کو نمونیا اور دیگر بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں نمونیا اکثر جان لیوا ثابت ہوتا ہے اس لیے انسانوں کو چاہیے کہ گرمیوں میں نہا کر نہ سوئیں اگر نہا کر سونا ہے تو اپنے اپ کو اچھی طرح خشک کر لیں اپنے بالوں کو اچھی طرح خشک کر لیں تاکہ اپ کے بال جڑ تک گیلے نہ ہوں اور بال ٹوٹے بھی نہ اور اے سی میں اس طرح سوۓ کہ اپ کو زیادہ سردی بھی نہ لگے جس سے نمونیا نہ ہو سکے۔
ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ گیلے بالوں میں لیٹنے سے ایک تو آپ کے بالوں میں خشکی مزید بڑھ جاتی ہے اور دوسرا اپ کے بالوں میں بدبو بھی پیدا ہو جاتی ہے جس سے جوؤں کا پیدا ہونے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔
ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ نہانے کے لیے نمک والا پانی کا استعمال ہرگز نہ کریں اگر اپ کی مجبوری ہے تو اپ اس پانی میں تھوڑی سی پھٹکری ڈال لیں تاکہ اس پانی سے اپ کے بالوں میں گنج پن نہ آسکے_
اج کی نوجوان نسل گنج پن کا شکار ہو رہی ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ رات کو سونے سے پہلے نہا لیتے ہیں اور گیلے بالوں میں ہی سو جاتے ہیں جن کی وجہ سے ان کے بالوں کی جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور ان کو گنجے پن کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اپ اپنے اپ کو گنجے پن سے بچانا چاہتے ہیں تو اپ سونے سے پہلے اگر اپ نہا بھی لیتے ہیں تو اپنے بالوں کو اچھی طرح خشک کر لیں اور اچھی طرح خشک کر کے سوئیں تاکہ اپ کے بالوں کی جڑیں کمزور نہ ہو اور اپ کے بال تیزی سے نہ گرے بالوں کا تیزی سے گرنے کی سب سے بڑی وجہ سونے سے پہلے نہانا بھی ہے۔