کافی پینے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

زیادہ تر لوگ صبح کو اٹھ کر چائے پینے کی نسبت کافی پینا زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن زیادہ کافی پینے سے ان کو یہ نہیں پتہ چلتا کہ ان کی صحت پر کیسے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
کافی کو انرجی بوسٹر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اکثر لوگ کام کے دوران تھکاوٹ سے بچنے کے لیے کافی کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کو کام کے دوران کسی قسم کی سستی کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے۔
ماہرین کے مطابق کافی کے استعمال سے اپ ذیبطیس دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں تا ہم اس کے زیادہ استعمال سے اپ کو فالج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے علاوہ کافی کے زیادہ استعمال سے دل کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
امریکی سوسائٹی فور نیوٹریشن کے مطابق کافی کے زیادہ استعمال سے اپ کو ان بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اگر اپ کافی کم معمول کے طور پر استعمال کرتے ہیں تو اپ کو کوئی کسی قسم کا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کافی کو عام طور پر استعمال کیا جائے۔
کافی کے زیادہ استعمال سے لوگوں کہ معدے میں تیزابیت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کے علاوہ کافی کے استعمال سے اپ کی نیند بری طرح متاثر ہو جاتی ہے اگر اپ اپنی نیند بھرپور طریقے سے لینا چاہتے ہیں تو اپ کو چاہیے کہ کافی کا استعمال نارمل کریں۔
کافی کے زیادہ استعمال سے اپ کے خون کی دھاروں میں سٹریس ہارمون پیدا ہو جاتے ہیں جو اپ کو تناؤ اور پریشانی میں مبتلا کر دیتے ہیں لہذا کافی کے زیادہ استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے۔
کافی کا زیادہ استعمال اپ کو پیٹ کی بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے مثلا اپ کے پیٹ میں اینٹین ہو سکتا ہے اور پیٹ درد معمول کی بات بن سکتا ہے۔