تازہ ترین:

2023 کا اخری سورج گرہن 14 اکتوبر کو لگے گا۔

2023 last sun eclispe
Image_Source: facebook

سال 2023 کا آخری سورج گرہن رواں ماہ کی 14 تاریخ کو ہوگا۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے دفتر کے ذرائع نے  بتایا کہ اس سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 14 اکتوبر کی رات 8 بجکر 4 منٹ پر شروع ہوگا جب کہ 15 اکتوبر کی صبح 1 بج کر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سورج گرہن جنوب مغربی میکسیکو، وسطی امریکہ کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا جب کہ یہ وسطی کولمبیا اور شمالی برازیل میں بھی نظر آئے گا۔ دریں اثنا، دوسری جانب سال کا آخری چاند گرہن 28 اکتوبر کو ہو گا، اس دن چاند گرہن رات 11 بج کر 2 منٹ پر شروع ہو گا اور 1 بج کر 14 منٹ پر مکمل ہو گا، جو 3 بجے ختم ہو گا۔ 29 اکتوبر کی شام 26 بجے۔