پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا امکان

وفاقی حکومت نے منگل کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 260.96 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 6.7 روپے کی کمی کے ساتھ 272.77 روپے فی لیٹر سے کم کر کے 266.07 روپے کر دی گئی ہے۔